بنوں میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن، 2 خوارج جہنم واصل

 

 

بنوں میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 2 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بنوں میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔شدید فائزنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 2 خوارج ہلاک ہوگئے، ہلاک خوارج میں رنگ لیڈر وحید اللہ عرف مختیار اور ایک خودکش بمبار شامل تھے۔

 

پشاور زلمی کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز سے شکست

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے قبضے سے خودکش جیکٹ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے میں مزید کسی بھی بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارجی عنصر کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

Back to top button