غزہ آپریشن کے دوران مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیلی فوج کے غزہ میں جاری زمینی آپریشن کے دوران مزید دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں، جس کے بعد مرنے والے مجموعی فوجیوں کی تعداد 88 ہوگئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں رہائشی عمارت پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، محفوظ زون قرار دیئے گئے رفح میں حالیہ دنوں میں شدید بم باری ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں 7 ہزار سے زائد بچوں سمیت فلسطینی شہداء کی مجموعی تعداد 16 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی 43 ہزار 600 سے تجاوز کر چکی ہے۔
