فوٹو گرافر نے گھر کو کیمرے میں ہی بدل ڈالا

کیمرے والے کھلونے، گاڑی یا موبائل تو سب نے ہی دیکھیں ہیں لیکن دلچسپ ونٹیج کیمرے والا گھر دیکھنا تھوڑا مختلف ہے۔
حال ہی میں بھارت کے شہر بلگوام میں 49 سالہ راوی ہونگل نامی شخص جو پیشے کے اعتبار سے فوٹوگرافر ہے، اس نے اپنا تین منزلہ گھر بنایا جس کو مکمل طور پر ونٹیج کیمرے کے طرز سے سجایا گیا ہے اور اپنے تین بیٹوں کے نام بھی مشہور کیمرہ برانڈ پر کینن، نیکون اور ایپسن پر رکھے ہیں۔
camfmily 1594736510راوی ہونگل کو بچپن سے ہی جدید سے جدید ٹیکنالوجی والے کیمرے اور ان سے فوٹو گرافی کرنے کا شوق تھا اور ان کا یہی شوق جنون میں بدل گیا جس کے باعث ان کے گھر کی ہر چیز میں کیمرے کا ڈیزائن پایا جاتا ہے۔
انہوں نے اپنا کیمرے والا گھر 95 ہزار ڈالرز کی لاگت سے تعمیر کیا ہے جس میں لینس، فلیش یہاں تک کہ ایس ڈی کارڈ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے نہ صرف اپنے گھر کو پورے کیمرے کے ڈیزائن میں بدل ڈالا بلکہ اپنے تینوں بیٹوں کے نام بھی مشہور کیمرا برانڈز کے نام پر رکھے ہیں۔
ان کے بڑے بیٹے کا نام کینن ہے، دوسرے بیٹے کا نام نیکون ہے جب کہ تیسرے بیٹے کا نام اپسن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button