دوسرا ون ڈے : پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128 رنز سے شکست دے دی

تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 128 رنز سے شکست دے دی جس سے سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی، تیسرا اور فیصلہ کن میچ 15 مارچ بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔
243 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم بنگلہ دیش 23.3 اوورز میں 114 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
بنگلہ دیش کی اننگز کے دوران بارش کے باعث میچ روکنا پڑا تاہم کھیل دوبارہ شروع ہونے پر میچ کو 32 اوورز تک محدود کردیا گیا اور بنگلہ دیش کو 32 اوورز میں 243 رن کا ہدف ملا۔
بنگلا دیش کی جانب سے سیف حسن 12، نجم الحسن صفر، لٹن داس 41، توحید ہریدوئے 28، عفیفی حسین 14 انز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت 3، شاہین شاہ آفریدی 2 اور حارث رؤف نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی ٹیم 47.3 اوورز میں 274 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 31، معاذ صداقت 75، شامل حسین 6، محمد رضوان 44، سلمان علی آغا 64، حسین طلعت 9، عبدالصمد 11، شاہین شاہ آفریدی 3، محمد وسیم 1 اور فہیم اشرف 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین 3 اور مہدی حسن میراز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل بنگلادیش کے شہر میرپور میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بنگلادیشی کپتان نے کہا کہ وہ پہلے میچ کی کارکردگی دہرانا چاہتے ہیں اور ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
دوسری جانب پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ ٹیم کے بیٹرز اپنی خامیوں سے آگاہ ہیں اور اسے بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جس میں ابرار احمد کی جگہ حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔
