پاکستان نےمعیشت کو مضبوط بنانے کیلئےبہت محنت کی،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کاکہناہے کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں معیشت کو مضبوط بنانے کیلیے بہت محنت کی، آج میکرواکنامک اشاریے مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت کی۔ لندن سٹاک ایکسچینج گروپ کے سی ای او ڈیوڈ سوئمر اور سینئر حکام نے استقبال کیا۔
شہباز شریف پاکستان کے پہلے وزیراعظم بن گئے جسے لندن سٹاک ایکسچینج میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرنے کا موقع ملا ہے۔
شہباز شریف پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں یہ اعزاز ملا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ تقریب میں مدعو کیا جانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔3 ارب ڈالرز کے یورو بانڈز کا اجرا معیشت کی مضبوطی کی واضح مثال ہے، دوبارہ اجرا معیشت کو صحیح سمت پر گامزن کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے برطانیہ کے دورے کے دوران آج لندن میں دنیا کے معروف مالیاتی اداروں بارکلیز، جے پی مورگن، سٹی، بلیک راک اور روتھ شیلڈ اینڈ کو کے اعلیٰ حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں پاکستان کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے، معاشی استحکام، سرمایہ کاری کے سازگار ماحول اور عالمی مالیاتی شعبے کے ساتھ تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بارکلیز کے ہیڈ آف پرائیویٹ بینک اینڈ ویلتھ مینجمنٹ یو کے محمد کمال سید سے ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان میں بینک کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔
وزیراعظم نے انہیں حکومت کی جانب سے معاشی استحکام کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور بارکلیز کو پاکستان کے مالیاتی شعبے اور کاروباری مواقعوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
وزیراعظم نے جے پی مورگن کو پاکستان میں اپنی سرگرمیوں اور موجودگی کو مزید وسعت دینے کی دعوت دی۔ وفد نے پاکستان کے خودمختار قرضہ جات کی کیپٹل مارکیٹس اور کارپوریٹ بینکنگ کے شعبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
