شوکت یوسفزئی کی پارٹی قیادت سے لانگ مارچ فوری ملتوی کرنے کی درخواست

 

 

 

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے لانگ مارچ فوری ملتوی کرنے کےلیے پارٹی قیادت کو خط لکھ دیا۔

سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی کی جانب سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور دیگر کو لکھے گئے خط میں کہاگیا ہےکہ ملک کے وسیع تر مفاد میں لانگ مارچ فوری ملتوی کیاجائے،بیرونی خطرات اور دہشت گردی میں اضافے کے پیش نظر احتجاج ملتوی کیاجائے۔

شوکت یوسفزئی کے مطابق وفاقی حکومت کچھ معاملات کو بنیاد بناکر ایمرجنسی نافذ کرنا چاہتی ہے،ریاست سے ٹکراؤ کے بجائے مذاکرات کی راہ ہموار کی جائے،افغانستان سے ممکنہ حملہ ایمرجنسی کا جواز بن سکتا ہے۔

کیا PTI کا 4 اکتوبر کا لانگ مارچ بھی ملتوی ہو گا؟

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا حکومت پر تعاون نہ کرنے کا بیانیہ بنارہی ہے،صوبائی حکومت کو ختم کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے، دہشت گردی کو سپورٹ کرنے کا الزام لگاکر پارٹی پر پابندی لگ سکتی ہے، عمران خان نے بھی ماضی میں ورکرز کی جانوں کے تحفظ کےلیے لانگ مارچ ختم کیا تھا،میری گزارشات کو سنجیدگی سے لیاجائے۔

 

Back to top button