خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کو کنٹرول کرنا پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں: گورنر فیصل کریم

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کو کنٹرول کرنا پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں۔آئین میں گورنر راج نافذ کرنے کا آپشن موجود ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ نہیں کرسکتی،یہ ابھی اسلام آباد جانے سے چھپ رہے ہیں، جب میدان سجے گا تو پھر بات ہوگی۔
گورنر خیبرپختونخوا نےکہا کہ یہ صرف میڈیا پر بڑھکیں مارتےہیں،یہ چھپنے کےلیے گرفتاریاں دے رہے ہیں،عوام ان کے ساتھ نہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کو کنٹرول کیاجائے، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نہیں چھوڑا جائےگا۔
شوکت یوسفزئی کی پارٹی قیادت سے لانگ مارچ فوری ملتوی کرنے کی درخواست
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو پاکستان کے آئین کو نہیں مانے گا، اس سے کوئی بات نہیں ہوگی،ہمیں پاکستان اور خیبرپختونخوا میں امن لانا ہے۔
