خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں : بیرسٹر گوہر

 

 

 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کسی صورت نااہل نہیں کیا جاسکتا،سہیل آفریدی وزیراعلیٰ رہیں گے،انہیں عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسمبلی کو تحلیل کرنے اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے متبادل کی تلاش سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں۔
انہوں نے کہاکہ 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار ہے۔

خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کو کنٹرول کرنا پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں: گورنر فیصل کریم

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مزید کہاکہ ملک، سکیورٹی اور سیاسی استحکام کےلیے کچھ چیزیں ضروری ہیں،جمہوریت کی مضبوطی کےلیے سیاسی جماعتوں کا کردار اہم ہے،اس ملک کا مقدر مضبوط جمہوریت ہے۔جمہوریت میں صوبائی اختیار کی بھی بہت اہمیت ہے۔

 

 

Back to top button