انکم ٹیکس گوشوارےجمع کرانے کی تاریخ کاکل آخری روز

ٹیکس دہندگان کے لیے الٹی گنتی شروع ہو گئی۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری مہلت کل ختم ہو رہی ہے جس کے بعد تاخیر کرنے والوں کے لیے مشکل وقت شروع ہو جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے اس بار سختی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یکم اکتوبر سے ملک بھر میں لیٹ فائلر کی کیٹگری کو مکمل طور پر ختم کیا جا رہا ہے یعنی اب تاخیر سے ریٹرن جمع کرانے پر صرف اسٹیٹس ہی نہیں بدلے گا بلکہ جیب پر سیدھا بھاری بوجھ پڑے گا۔
نئے جرمانوں کی تفصیلات انتہائی سخت ہیں۔ عام تنخواہ دار طبقے کے لیے تاخیر کا جرمانہ جو پہلے صرف ایک ہزار روپے تھا اب بڑھا کر 25 ہزار روپے تک کرنے کی تجویز ہے۔
اسی طرح اے او پی کے لیے جرمانہ 10 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے اور کمپنیوں کے لیے 20 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے تک وصول کیا جائے گا۔
ایف بی آر کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ 30 ستمبر آخری تاریخ ہے اور تمام ٹیکس دہندگان اپنے ریٹرنز کے ساتھ تمام ضروری دستاویزات اور ثبوت لازمی منسلک کیے جائیں۔
