لانگ مارچ کی پہلے تیاری تھی نہ اب ہے،تاریخ 4اکتوبرسےآگےجائےگی،بیرسٹرعقیل

وزیرمملکت  بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ یہ تاریخ پرتاریخ والا سوال ہے اس سے آگے کوئی چیزنہیں، یہ 4 اکتوبرسےبھی آگےجائیں گے، پی ٹی آئی کی تیاری نہ پہلے مکمل تھی نہ اب ہے۔

بیرسٹرعقیل ملک کا  نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کےلوگوں نےہفتے کو رابطہ کیا اورکہا کہ خدارا کوئی راستہ نکالیں۔

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ  وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا میں گور نرراج لگانےکا باضابطہ فیصلہ سامنے نہیں آیا،گورنر راج یا ایمرجنسی لگانےکا آئینی آپشن موجود ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے واضح کیاکہ 4 اکتوبر کو ہرصورت پرامن احتجاج ہوگا، کوئی بھی دھمکی ہمیں اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی۔

سہیل آفریدی نے کہا ملک 99 ہزار ارب کا مقروض ہے، 3 دن کے لیے قوم کے چھ ارب روپےکی شاہ خرچیاں کرتےہیں، جو عوام کے پیسوں سے آتے ہیں وہ 11 ارب کا جہاز نہیں لیتے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ وہ یہ کبھی نہیں کہیں گے ہمیں بھارت سےخطرہ نہیں ہے۔

Back to top button