بیجنگ کے تیان من سکوائر پر پھولوں کی دیوہیکل ٹوکری نصب

چین کے قومی دن کی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں دارالحکومت بیجنگ کے تیان من سکوائر پر پھولوں سے بنی دیوہیکل ٹوکری نصب کردی گئی۔

شِنہوا کے مطابق قومی دن کی تعطیلات کے دوران تیان من اسکوائر اور اطراف کے علاقوں کو پھولوں سے سجایا جا رہا ہے، جبکہ چانگ ایونیو کے ساتھ پھولوں کی 10 تھری ڈی کیاریاں بھی لگائی جائیں گی تاکہ جشن کا ماحول مزید خوب صورت بنایا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق تیان من سکوائر کے دونوں اطراف موجود سبزہ زاروں میں پھولوں کی لڑیاں بھی سجائی گئی ہیں، جبکہ چانگ آن ایونیو کے ساتھ 7 ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر پھول لگائے جائیں گے۔

Back to top button