اے آئی سے بنائی گئی تصویر نے سی ای او کی نوکری چھین لی

امریکی ریاست مشی گن کی ایک کمپنی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جین اسمتھ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک پوسٹ پر عوامی سطح پر شدید ردِعمل کے بعد عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تنازع کی وجہ مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ایک تصویر بنی، جس میں جین اسمتھ کے اہلِ خانہ ایسے سویٹ شرٹس پہنے دکھائی دیے جن پر ’لیک امریکا‘ درج تھا۔
یہ نام امریکی وفاقی سطح پر جھیل اونٹاریو کا نام تبدیل کرنے سے متعلق ایک متنازع صدارتی حکم نامے کی جانب براہِ راست اشارہ تھا۔
