لاہورہائیکورٹ کا علیمہ خان کوجیل میں سہولیات فراہم کرنےکاحکم

لاہورہائیکورٹ نے عمران خان کی بہن علیمہ خان کو دوران نظر بندی سہولیات فراہم کرنےکاحکم دیدیا۔
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل نے علیمہ خان کو جیل میں میڈیکل سہولیات کی فراہمی اور ملاقات کےلیے درخواست پر سماعت کی۔
اس دوران اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ خان لودھی نے ہوم سیکرٹری کی جانب سے رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ درخواست گزار علیمہ خان کو جیل میں روز مرہ استعمال کی اشیاء فراہم کردی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ علیمہ خان کو جیل میں بیڈشیٹ،کمبل، جوتے، 6 سوٹ،کالے رنگ کا بیگ، تولیہ، فیس واش، برش اور شال بھی فراہم کردی گئی ہے۔
عدالت نے وکلا سے جیل میں ملاقات اور میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر ہوم سیکرٹری پنجاب کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنےکاحکم دیا۔
