خیبرپختونخوا کواین ایف سی ایوارڈکی مد میں 2ہزار347ارب ملنےکاانکشاف

وفاق نے گزشتہ 2 سال کے دوران این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبرپختونخوا کو 2 ہزار 347 ارب روپے فراہم کئے۔
وفاق کی جانب سے گزشتہ 2 سال کے دوران این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبرپختونخوا کو کی جانے والی ادائیگیوں کی تفصیل سامنے آگئی۔
دستاویز کے مطابق وفاق نے خیبرپختونخوا کو مالی سال 26-2025 میں1244 ارب روپے فراہم کیے جبکہ مالی سال 25-2024 میں 1103 ارب روپے دیے گئے، یہ فنڈ وفاقی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبرپختونخوا کومنتقل کیے۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈکے تحت ٹیکس آمدنی کا حصہ صوبوں کو دیتی ہے، ہرصوبےکو این ایف سی ایوارڈ کےذریعے طے شدہ فارمولے کےتحت حصہ ملتا ہے۔
حکام کا بتانا ہے کہ ایف بی آرکی 57.5 فیصد ٹیکس آمدنی صوبوں کومنتقل ہوتی ہے جبکہ نان ٹیکس آمدنی وفاق کے پاس رہتی ہے اور صوبوں کو منتقل نہیں ہوتی۔
وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی آمدنی نان ٹیکس ریونیو ہے جس میں صوبوں کوحصہ نہیں ملتا۔
