لانگ مارچ بیک ڈور رابطے کی وجہ سے ملتوی نہیں کیا گیا: سلمان اکرم راجہ

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کسی بیک ڈور رابطہ کی وجہ سے ملتوی نہیں کیا گیا بلکہ یہ پارٹی کا فیصلہ تھا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ ملتوی کرنےکے بعد ابھی تک حکومت نے مذاکرات کا کوئی سگنل نہیں دیا لیکن ہم نے حکومت کو مزید وقت دیاکہ وہ اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 27 ستمبر کا لانگ مارچ کسی بیک ڈور رابطہ کی وجہ سے ملتوی نہیں کیا بلکہ یہ پارٹی کا انفردی فیصلہ تھا، اگر کوئی بات ہوگی تو علامہ ناصرعباس اور محمود اچکزئی موجود ہیں،کوئی رابطہ کاری ہوتی ہے تو ضروری نہیں وہ فوری منظرعام پر آئے۔
پی ٹی آئی کا بھرم ٹوٹ گیا، عمران کی رہائی کی امید ختم
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی تازہ لہر اس بات کا تقاضہ کرتی ہےکہ سب مل بیٹھ کر بات کریں،مذاکرات کے نتیجے میں کوئی فیصلہ ہواتو ہم اس کی پاسداری کریں گے،مطالبہ یہی ہےکہ عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کیا جائے۔
