لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل ہونے سے پارٹی کمزور ہوئی،علی امین گنڈاپور

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے متعلق پارٹی کی کوئی خاص تیاری نہیں تھی۔ لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل ہونے سے پارٹی کمزور ہوئی۔
علی امین گنڈاپور کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھےگا تو وہ مطالبات تسلیم کرے گی، وزیراعلیٰ کی رٹ نہ ہونے سے صوبے میں وزرا، اراکین، ورکرز کو اٹھایا جارہاہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کےحکم پر وزارت اعلیٰ چھوڑی تھی، حکومت سے مذاکرات کرنا فیصلہ سازوں کا کام ہے۔
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور بولے رکاوٹوں، مزاحمت کے باوجود احتجاج کے دوران 3 مرتبہ اسلام آباد پہنچنے میں کامیاب ہوا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی، ہماری ایک پارٹی ہے، پختون ہیں،گھر آئےمہمان کی قدر کرتے ہیں۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے آئی جی خیبرپختونخوا پولیس کو خط لکھ کر گرفتاریوں اور چھاپوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی ہےکہ گزشتہ دوہفتوں میں گرفتاریوں ، چھاپوں ودیگرکارروائیوں کی رپورٹ پیش کی جائے، متعلقہ واقعات کی ایف آئی آرز اور پولیس کو رپورٹ کرنے والے افراد کا ریکارڈ بھی دیاجائے۔
معلومات اسمبلی اختیارات، استحقاق و مراعات ایکٹ 2026 کے تحت طلب کی گئی ہیں۔آئی جی کو مکمل ریکارڈ فوری طور پراسمبلی سیکرٹریٹ فراہم کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
