خیبرپختونخوا : پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید

 

 

 

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 ٹریفک اہلکار شہید ہوگئے جب کہ دو راہگیر بھی زخمی ہوئے۔

پولیس وین پر فائرنگ سے شہید ہونےوالے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کانسٹیبل گل امین،کانسٹیبل سلیم شاہ اور کانسٹیبل پیر ادریس کی میتیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

فائرنگ کےبعد مسلح حملہ آور فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے،پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

ڈی پی او عبدالصمد خان کےمطابق فائرنگ کا واقعہ ٹانک کے وزیرآباد بازار میں پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے ٹریفک اہلکاروں کی موبائل پر فائرنگ کی جس سے گاڑی میں سوار تین اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئےجب کہ ملزمان فرار ہوگئے۔

ڈی پی او کا کہنا ہےکہ دہشت گرد ٹریفک پولیس موبائل بھی لےگئے تھے جسے بعد ازاں گرہ بڈھا سے برآمد کیاگیا۔

.

پی ٹی آئی واضح کرے وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا افغانستان کے ساتھ ؟ وفاقی وزرا

ڈی پی او نے بتایاکہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے تمام شاہراہوں اور پیدل راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

ڈی پی او کےمطابق مسلح ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی عصمت اللہ زخمی ہوئےجنہیں فوری طبی امداد کےلیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

Back to top button