سندھ میں 9 ماہ کے دوران کتےکےکاٹنےسے35 افراد جاں بحق

کراچی کے چار بڑے سرکاری و فلاحی ہسپتالوں میں 9 ماہ کے دوران 40 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
انڈس ہسپتال کراچی میں جنوری سے ستمبر تک کتوں کے کاٹنے کے 14 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے. جناح ہسپتال اور سول ہسپتال کراچی میں 9 ماہ کے دوران تقریباً 10،10 ہزار ڈاگ بائٹ کیسز رپورٹ ہوئے۔
کراچی کے دیگر ہسپتالوں میں بھی 9 ماہ کے دوران کتوں کے کاٹنے کے 7 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے، انڈس ہسپتال کراچی میں 9 ماہ کے دوران ریبیز سے 26 افراد جاں بحق ہوئے۔
انڈس ہسپتال بدین میں ریبیز سے ایک جبکہ جناح ہسپتال کراچی میں 8 اموات رپورٹ ہوئیں، سندھ میں رواں سال کتوں کے کاٹنے کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
