ہولی فیملی ہسپتال میں کینسر کا مفت علاج شروع

راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں کیرو ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر کے علاج کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس جدید علاج کے لیے 15 پروب ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔ ایک پروب کی مالیت 16 لاکھ روپے ہے اور ہر پروب صرف ایک مریض کے علاج کے لیے استعمال ہوگا۔

راولپنڈی کے چار ہسپتالوں میں کیرو ابلیشن کے لیے کینسر مریضوں کے کیسز فلٹر کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

لیور، لنگز، بریسٹ اور کڈنی کے کینسر میں مبتلا مریض کیرو ابلیشن کے لیے منتخب ہوں گے، جبکہ 2 سینٹی میٹر تک کے کینسر ٹیومر والے مریضوں کا علاج ممکن ہوگا۔

کیرو ابلیشن کے ذریعے کینسر ٹیومر کو منفی 180 ڈگری پر فریز کرکے اور 100 ڈگری حرارت سے جلا کر ختم کیا جائے گا۔ کیرو ابلیشن مشین سے کینسر کا علاج مکمل طور پر مفت ہوگا اور مریضوں سے کوئی چارجز نہیں لیے جائیں گے۔

Back to top button