محسن نقوی کی خیبرپختونخواکےمجوزہ پولیس ایکٹ پرکڑی تنقید

وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے مجوزہ پولیس ایکٹ کی شقوں پر تنقیدی ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کے سامنے برابری کی کیا ہی غیر معمولی مثال ہے، بہت خوب،اسی طرح جاری رکھیں اور کیا یہی ہے ریاست مدینہ؟
وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے مجوزہ پولیس قانون کی بعض شقوں پر سوالات اٹھادیے۔
انہوں نے کہا کہ کیا قانون سب کے لیے برابر نہیں ہونا چاہیے؟ قانون کے سامنے برابری کی کیا ہی غیر معمولی مثال ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ بہت خوب، اسی طرح جاری رکھیں اور کیا یہی ہے ریاست مدینہ؟ خیبرپختونخوامیں ایم پی اے کی گرفتاری کے لیے سپیکر کی اجازت کی شرط حیران کن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کی گرفتاری سے متعلق مبینہ قانونی طریقہ کار پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ فوجداری مقدمے میں ایم پی اے کی گرفتاری کے لیے سپیکرسے اجازت کیوں ضروری ہوگی؟
محسن نقوی نے کہا کہ کوئی ایم پی اے سنگین جرم کا مرتکب ہو تو کیا پولیس پہلے سپیکرکی اجازت لے گی؟قانون کی نظر میں برابری کے اصول پر سوالات اٹھتے ہیں۔
