فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سےرقم کی واپسی کیلئےاے آئی سےمدد مانگ لی

برطانیہ میں فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی۔

برطانیہ میں ایک فائر فائٹر نے لاٹری میں دو لاکھ پاؤنڈ جیتنے کے بعد اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو دی گئی رقم واپس حاصل کرنے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے قانونی رہنمائی لی اور عدالت میں اپنا مقدمہ خود پیش کر دیا۔

40سالہ کریگ ٹِچنر نے نومبر 2019 میں ونٹر ونڈر لائنز لاٹری کے اسکریچ کارڈ پر جیک پاٹ جیتا تھا۔ 2022 میں انہوں نے اپنی اُس وقت کی گرل فرینڈ، 37 سالہ نفسیاتی نرس ہیدر ڈگلس کو 40 ہزار پاؤنڈ دیے تاکہ وہ اپنی مالی معاملات سے متعلق مہارت استعمال کرتے ہوئے یہ رقم ان کی طرف سے سرمایہ کاری کر سکے۔

Back to top button