لانگ مارچ ملتوی ہونے سے خزانے کو اربوں کا دھچکا،سکیورٹی اخراجات بڑھ گئے

تحریک انصاف کا لانگ مارچ ملتوی ہونے سےخزانے کو اربوں روپے کانقصان،سکیورٹی اخراجات بھی بڑھ گئے۔

پاکستان تحریکِ انصاف  کالانگ مارچ معطل کیے جانے کے بعد وفاقی حکومت اور اسلام آباد پولیس کے سکیورٹی اخراجات دگنے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت پولیس نے ابتداء میں 27 ستمبر کے احتجاج سے نمٹنے اور ایک ہفتے کے سکیورٹی انتظامات کے لیے 820 ملین یعنی 82 کروڑ روپے کی گرانٹ طلب کی تاہم احتجاج کی تاریخ آگے بڑھائے جانے کی وجہ سے اب یہ تمام اخراجات دوگنے ہو کر 1 ارب روپے سے تجاوز کر جائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کو سیل کرنے کے لیے منگوائے گئے 1 ہزار 550 کنٹینرز کا روزانہ کا کرایہ 46.5 ملین یعنی ساڑھے 4 کروڑ روپے بنتا ہے، جو ایک ہفتے میں 325.5 ملین یعنی 32 کروڑ 55 لاکھ اور دو ہفتوں میں 651 ملین یعنی 65 کروڑ 10 لاکھ روپے تک جا پہنچے گا۔

آل پاکستان گڈز الائنس کے چیئرمین نثار حسین جعفری کا کہنا ہے کہ پولیس نے فی کنٹینر 30 ہزار روپے یومیہ کرایہ طے کیا لیکن احتجاج ملتوی ہونے کے بعد پولیس نے تاحال یہ فیصلہ نہیں کیا کہ کنٹینرز کو چھوڑا جائے یا تحویل میں رکھا جائے۔

 

 

 

 

Back to top button