موٹرویزکل صبح سےٹریفک کیلئےکھولنےکااعلان

موٹروے پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ کل صبح 6 بجے سے تمام موٹرویز ٹریفک کے لیے کھول دی جائیں گی۔

ترجمان کے مطابق ایم ون، ایم 14 اور ای 35 سمیت تمام موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

ایم ون پشاور موٹروے، ایم 14 اسلام آباد-ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے اور ای 35 ہزارہ موٹروے سمیت تمام موٹرویز پر ٹریفک بحال کردی جائے گی۔ شہری کل صبح 6 بجے کے بعد ان شاہراہوں پر معمول کے مطابق سفر کرسکیں گے۔

ایم ون، ایم 14، ای 35 اور دیگر اہم شاہراہوں کی بندش کا پس منظر 27 ستمبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے اعلان کردہ احتجاج اور لانگ مارچ سے متعلق سیکیورٹی انتظامات تھا۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23 ستمبر کو ایم ون، ایم 14، ہزارہ موٹروے اور جی ٹی روڈ کے بعض حصوں سمیت متعدد اہم راستوں کو رات 11 بجے سے تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حکام کی جانب سے اس اقدام کی وجہ امن و امان کی صورتحال بیان کی گئی تھی۔

Back to top button