دولاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری

کابینہ کمیٹی نے 2لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کی برآمد سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں چینی کی قیمتوں کی باقاعدگی سے نگرانی کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی کی منظوری بھی دی گئی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ تمام زیر التوا امور فوری طور پر مکمل کرتے ہوئے برآمدی عمل کو تیز کیا جائے تاکہ چینی کی صنعت اور گنے کے کاشتکاروں کو سہارا دینے کے ساتھ زرمبادلہ کے حصول میں اضافہ کیا جا سکے اور ملکی صارفین کے مفادات کا بھی تحفظ یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں وزیر قومی غذائی تحفظ، وزیر موسمیاتی تبدیلی، معاون خصوصی وزیراعظم طارق باجوہ، سیکریٹری تجارت، سیکریٹری قومی غذائی تحفظ و تحقیق سمیت وفاقی اور صوبائی محکموں کے دیگر متعلقہ حکام اور شراکت داروں نے شرکت کی۔

 

 

 

Back to top button