ماہرہ خان نے ایک مرتبہ پھر محبت کا اظہار کر دیا

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر اپنی محبت کا اظہار کر دیا ہے ، ماہرہ خان نے گزشتہ روز اپنے دیرینہ دوست سلیم کریم کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک خوبصورت پیغام شیئر کیا جس میں لکھا تھا ’’میری محبت تم نے مجھے بہتر بنایا، تم ہی صحیح انسان اور صحیح محبت ‘‘ہو۔ اس پوسٹ کو ماہرہ خان نے سلیم کریم کو ٹیگ کرکے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے یہ محبت بھرا پیغام سلیم کریم کے لیے ہی لکھا ہے۔ اس کے علاوہ پوسٹ کے کیپشن میں ماہرہ نے سلیم کریم کو اپنی محبت بھی قرار دیا ہے۔

تحریک انصاف کا تین سالہ دور اقتدار ، سینیٹر شیری رحمان نے ایسی بات کہہ دی کہ فواد چوہدری بھی آگ بگولہ ہو جائیں ، ماہرہ خان کی پوسٹ کے کمنٹس میں دیگر فنکاروں نے بھی سلیم کریم کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ ماہرہ خان نے اس پیغام کے ساتھ اس بات کی تصدیق کردی کہ وہ اور سلیم کریم ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

اس سے قبل ماہرہ خان نے گزشتہ برس حسن شہر یار یاسین ( ایچ ایس وائے) کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران سلیم کریم کے ساتھ محبت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’کسی نیکی کے بدلے میں اللہ میاں نے مجھے سلیم دیا ہے‘‘۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چار ملکی دورہ مکمل کر کے واپس وطن پہنچ گئے  ، واضح رہے کہ سلیم کریم اور ماہرہ خان کی دو برس قبل ترکی میں ایک شادی میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد دونوں کی منگنی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں تاہم ماہرہ خان نے ان خبروں کی تردید کردی تھی۔

اگر بات کی جائے ماہرہ خان کے خوابوں کے راجکمار سلیم کریم کی تو وکی پیڈیا کے مطابق سلیم کریم کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ 1965 میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ وہ پاکستان کی معذور کرکٹ ٹیم کے بانی ہیں۔ کرکٹ کھیلنا انہیں بہت پسند ہے اس کے علاوہ وہ ایک کامیاب بزنس میں بھی ہیں۔

Back to top button