مبصرین, میڈیا کیلئے انتخابی عمل کے مشاہدے کا طریقہ جاری

غیرملکی مبصرین اور پاکستانی میڈیا کیلئے انتخابی عمل کے مشاہدے کا طریقہ کار جاری کر دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے گیارہ نکاتی کتابچہ جاری کیا ہے۔

اس سلسلے میں خصوصی ایکریڈیٹیشن کارڈز جاری کیے جائیں گے، انتخابی عمل کے دوران میڈیا، این جی اوز اور مبصر اداروں کو مشاہدہ کرنے کی اجازت ہوگی، اس حوالے سے مبصرین کے اداروں کے سربراہان بیان حلفی جمع کرائیں گے، مبصرین کا مکمل بائیوڈیٹا، تصاویر، شناختی کارڈ کی فوٹو کاپیز دینا ہوں گی۔

مبصرین ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کی تحریری یقین دہانی کرائیں گے اور وہ انتخابی و سیکیورٹی عملے سے تعاون کے پابند ہوں گے۔

Back to top button