متنازع ٹوئٹ ، ایف آئی اے نے گوہر، عمر ایوب اور رؤف حسن کو طلب کرلیا

 

 

 

 

 

 

ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بنگلادیش کے سابق وزیراعظم شیخ مجیب الرحمان کی متنازع ویڈیو اپ لوڈنگ کے معاملے پر تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، سیکرٹری جنرل عمر ایوب اور ترجمان رؤف حسن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے اس پہلے ہی  مذکورہ معاملے پر بانی پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرچکی ہے۔

اب ایف آئی اے نے عمر ایوب، بیرسٹر گوہر خان اور رؤف حسن کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔ نوٹسز بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کے غیر قانونی استعمال پر جاری کیے گئے ہیں۔

نوٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی آفیشل اکاؤنٹ سے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی، عمران خان کے آفیشل اکاؤنٹ سے عوام میں خوف اور بے چینی پھیلنے کا خدشہ ہے۔ اشتعال انگیزی سے عوام کو ریاست اور اداروں کے خلاف قانون ہاتھ میں لینے پر بھی اکسایا جا سکتا ہے۔

 

Back to top button