مجیب الرحمٰن کی ویڈیو معاملے پر عمران خان کا ایف آئی اے کو تفتیش میں تعاون سے انکار

بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمان کی ویڈیو اَپ لوڈ کرنے پر ایف آئی اے سائبر وِنگ نے انکوائری کا فیصلہ کیا جب تفتیشی ٹیم عمران خان سے پوچھ گچھ کےلیے اڈیالہ جیل پہنچی تو انہوں نے تفتیش میں تعاون کرنے سے انکار کردیا۔
یاد رہے کہ عمران خان کے شیخ مجیب الرحمان سے متعلق ویڈیو ٹوئٹ پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے انکوائری کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد ایف آئی اے نے ان سے تحقیقات کےلیے جوڈیشل مجسٹریٹ کوخط لکھا۔
بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے ٹیم سے شامل تفتیش ہونے سے بھی انکار کیا اور ایف آئی اے ٹیم کو جواب دیا کہا کہ کسی بھی سوال کا جواب وکلاء کی موجودگی میں دوں گا۔
ایف آئی اے ٹیم عمران خان کا موقف تحریری طور پر حاصل کرکے واپس روانہ ہوگئی۔
