محسن نقوی کا کیڈٹ کالج وانا کا دورہ، خوارج کیخلاف آپریشن پر بریفنگ

وزیر داخلہ نے کیڈٹ کالج وانا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔ دورے کے دوران انہیں کالج پر خوارج کے حملے کو ناکام بنانے والے آپریشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل واضح کر چکے ہیں کہ دہشتگردوں سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مذہب بچوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا اور ایسے حملے کرنے والے عناصر کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی ہدایات کے مطابق کیڈٹ کالج وانا کی تزئین و آرائش بہترین انداز میں کی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں بیرون ملک سے کرائی جا رہی ہیں، اور ریاست کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ ان کے مطابق فیلڈ مارشل پہلے ہی یہ واضح کر چکے ہیں کہ دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

قبائلی عمائدین نے طلبا کی جانیں محفوظ بنانے پر فیلڈ مارشل اور پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد نہ اسلام کا حصہ ہیں اور نہ انسانیت کا۔

Back to top button