کبریٰ خان کونسی ہالی ووڈ فلم میں جلوے بکھیر چکی ہیں؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہالی ووڈ فلم The Conversation میں کلیدی کردار ادا کر چکی ہیں، اور دوبارہ ہالی ووڈ فلم میں جلوہ افروز ہونے کی منتظر ہیں۔
اداکارہ نے سما ٹی وی کے پروگرام ’’حد کر دی‘‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان مومن ثاقب کے پُرمزاح سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہالی ووڈ میں دوبارہ کب کام کریں گی؟ جس پر کبریٰ خان نے انکشاف کیا کہ وہ بہت جلد دوبارہ ہالی ووڈ سکرین پر نظر آئیں گی۔
کبریٰ نے ماضی میں کی گئی اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے ایک بار پھر انکشاف کیا کہ جب وہ لندن میں ہوتی تھیں تو مارکل فلیمنگز میں میرے سب سے پہلے منیجر تھے، ان کی ایجنسی کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ ہالی ووڈ فلم the conversation میں میرا کردار میرے لیے ہی لکھا گیا تھا، کیونکہ ہر کوئی مجھے کہتا تھا کہ میں عام لڑکیوں کی طرح نہیں ہوں کیونکہ مجھے ویڈیو گیمز اور فائٹنگ گیمز کھیلنا بہت پسند تھا اس کے علاوہ ایڈوینچر اور کرائم فلمیں دیکھنا پسند تھیں۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ فلم the conversation میں میرا کردار ایک ایشیائی لڑکی کا تھا لیکن وہ عام ایشیائی لڑکی نہیں تھی، میرے کردار کے لیے صرف ایک دن کا شوٹنگ تھی، کیونکہ یہ ایک کیمیو تھا، کبریٰ خان کی اس فلم کے بارے میں جب ہم نے مزید چھان بین کی تو یوٹیوب پر ہمیں ان کی ایک ویڈیو ملی جس میں ان کی ہالی ووڈ فلم سے متعلق مزید تفصیلات موجود تھیں، زی جے فلمز کی جانب سے کبریٰ خان کی 5 سالہ پرانی ویڈیو شئیر کی گئی جس سے معلوم ہوا کہ کبریٰ خان کی پہلی ہالی ووڈ فلم the conversations 2018 میں ایمازون پر ریلیز کی گئی تھی۔
ویڈیو میں کبریٰ خان فلم کی ریلیز ہونے سے متعلق اپنے مداحوں کو بتا رہی ہیں کہ ’میں کبریٰ خان فلم دی کنورزیشن میں کام کر رہی ہوں جو دو روز بعد ایمازون میں ریلیز ہونے والی ہے، آپ ضرور دیکھئے گا، اسی ویڈیو میں کبریٰ خان کے مختصر سین کا کلپ بھی شئیر کیا گیا۔
کبریٰ خان نے کہا تھا کہ وہ فلم سپر سٹار کے بعد دوبارہ آئٹم سانگ نہیں کریں گی تو کیا آپ کو یہ کرنا پسند نہیں؟ جس پر کبریٰ خان نے کہا کہ فلم کے سیٹ پر جب تک میں نہیں پہنچی تھی مجھے نہیں معلوم تھا کہ آئٹم سانگ کروایا جائے گا اور جب شوٹنگ شروع ہوئی تو میں حیران ہوگئی لیکن اس وقت میرے پاس کوئی آپشن نہیں تھا، اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ میرا کم اور بلال اشرف کا زیادہ آئٹم سانگ تھا، لیکن مجھے خود آئٹم سانگ

’’انسٹاگرام پر اردو، ہندی، ہسپانوی گانے کے میش اپ کی دھوم‘‘

پسند نہیں تھا، ہر فلم میں آئٹم سانگ ہونا ضروری نہیں ہے۔

Back to top button