محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 5مئی سے 8مئی تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 مئی سے 8 مئی تک ہیٹ ویو برقرار رہنے کاامکان ہے، تین دنوں کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سے 42 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں دن کے اوقات میں معطل رہیں گی جب کہ شہر میں متوازی سمت کی شمال مغربی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37 سینٹی گریڈ تک رہ سکتاہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ جنوب مغرب سے ہوائیں 14کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 63فیصد ہے۔
