مریم نواز کی بلاول سے اختلافات کی تردید

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بلاول بھٹو سے اختلافات کی تردید کردی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیب کی طلبی پر مریم نواز نے کہا کہ یہ ایک سیاسی مقدمہ ہے جو انتقام پر مبنی ہے اور پہلےکہہ چکی ہوں جتنا انتقام ہونا تھا ہوگیا، جتنا برداشت کرنا تھا کر لیا، انتقام سہہ کر برداشت کرکے ان کو ایکسپوز کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کی حکومت مشکل میں آئی ہے اور اس کی کشتی ڈوب رہی ہے، نیب کو یہ موقع نہیں دیا جائے گا کہ عمران خان کی ڈوبتی کشتی کو بچائے، اگر عمران خان گھر نہ جارہا ہوتا تو مریم نواز کو نیب بلانے کی ضرورت نہ پڑتی، نیب کو نیب کے علاوہ سب چلا رہے ہیں۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا تھا کہ ان کے انتقام کو روکنا ہے اور مقابلہ کرنا ہے، میں نوازشریف کی بیٹی ہوں، رواداری کی سیاست اور تعلقات کو نبھانا جانتی ہوں۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اپنا لائحہ عمل خود طے کرے گی، اس میں اور کسی کا عمل دخل نہیں، پی ڈی ایم عوام کی توقعات کے مطابق فیصلے کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری سے کوئی اختلاف نہیں، پیپلزپارٹی کی اپنی اور (ن) لیگ کی اپنی حکمت عملی ہے، مشترکہ مقاصد کےلیے ہم پی ڈی ایم میں اکٹھے ہیں، پی ڈی ایم اپنا لائحہ عمل خود طے کرے گی اس میں کسی اور کا عمل دخل نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button