مسلسل گراوٹ کے بعد ڈالر 14 پیسے مہنگا

امریکی ڈالر مسلسل گراوٹ کے بعد آج 14 پیسے مہنگا ہو گیا جبکہ روپے کی قدر میں جاری بہتری کا سلسلہ تھم گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر14 پیسے  مہنگا ہوا۔

مرکزی بینک کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر آج 285 روپے 27 پیسے پر بند ہوا ہے، گزشتہ روز ڈالر 66 پیسے سستا ہوکر 285 روپے 13 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Back to top button