معروف گلوکار ایس بی جان انتقال کرگئے

پاکستان کے معروف گلوکار ایس بی جان انتقال کرگئے۔
ایس بی جان کے اہلخانہ کے مطابق 87 سالہ گلوکار گزشتہ 2 ہفتوں سے علیل تھے اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
گلوکار سنی بینجمن جان کے مقبول ترین گانوں میں تو ’جو نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں‘ ہے سرِ فہرست رہا جس نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ایس بی جان نے 1950 کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور 1969 کی فلم ’سویرا‘ کے گانے تو جو نہیں ہے کچھ بھی نہیں ہے نے انہیں مقبولیت بخشی جب کہ ان کا ایک ملی نغمہ ’ اے ارضِ وطن تو ہی بتا‘ بہت مشہور ہوا۔
ایس بی جان حال ہی میں کراچی کے اسکول میں میوزک کے استاد کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔
