مفت سولر سسٹم کیلئے بجٹ میں 9ارب50کروڑ مختص

ماہانہ 100یونٹ بجلی کے استعمال پر مفت سولر سسٹم ملیں گے۔روشن گھرانہ پروگرام کیلئے بجٹ میں 9ارب 50کروڑ مختص کر دیئے گئے۔

 بجٹ میں جہاں سولر سسٹم کو فروغ دینے اعلان کیا گیا وہاں معیشت کی بحالی کے لئے مختلف قر ض سکیموں کے اجرا کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

بجٹ میں دو ارب روپے سے لایئو سٹاک کارڈ کا اجراء جس کے تحت پنجاب کے دیہی علاقوں میں کسانوں کو ڈیری فارمنگ کے لئے آسان شرائط پر قرضہ دیا جائے گا۔کسان کارڈ کے لئے 75ارب روپے کے قرضے فراہم کئے جائیں گے

بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے لئے بڑے اقدامات کااعلان کیا گیا۔ان میں وظائف ۔سکالر شپ ۔لیپ ٹاپ کی فراہمی شامل ہے ۔ان اقدامات کے لئے بجٹ میں 17ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔لیپ ٹاپ سکیم کے لئے چھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں

پنجاب کے بجٹ میں سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت سولر سسٹم  کی فراہمی سے جہاں بجلی کی بچت ہوگی وہاں عوام پر بھی اخراجات کا بوجھ کم ہو گا۔اسی طرح  مختلف قرضوں کی فراہمی سے ملکی معیشت بہتر ہونے میں مدد ملے گی ۔

Back to top button