ملتان سلطانز کی ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
شان مسعود نے کہا کہ یہ نئی وکٹ ہے اور ہمارے پاس اچھے باؤلرز ہیں جن کی مدد سے ہم کنڈیشنز کا استعمال کرنے کی کوشش کریں گے۔لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم پہلے بیٹنگ کرتے اس لیے ہمیں بیٹنگ کی دعوت ملنے پر میں بہت خوش ہوں۔میچ کے لیے دونوں ٹیمیں
ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
لاہور قلندرز: سہیل اختر(کپتان)، فخر زمان، کرس لِن، بین ڈنک، محمد حفیظ، ڈین ولاس، ڈیوڈ ویزے، شاہین شاہ آفریدی، دلبر حسین، عثمان شنواری اور حارث رؤف
ملتان سلطانز: شان مسعود(کپتان)، جیمز ونس، رلی روسو، خوشدل شاہ، معین علی، ذیشان اشرف، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، محمد الیاس، عمران طاہر اور محمد عرفان
یاد رہے کہ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10رنز سے شکست دے دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button