ملکی تاریخ کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کا مسودہ تیار

حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی سلامتی پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا ہے ، اس حوالے سے سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے قومی سلامتی پالیسی کے مسودے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اپوزیشن نے پہلے ہی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا جس کی وجہ سے کوئی رکن بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوا ، بریفنگ دیتے ہوئے معید یوسف نے بتایا کہ پہلی مرتبہ نیشنل سکیورٹی پالیسی کا ڈرافٹ تیار کیا جس میں نیشنل سکیورٹی ڈویژن کا تعاون بھی شامل ہے ، مسودے میں ملکی سلامتی پالیسی کی مکمل گائیڈ لائن شامل کی گئی ہے۔

سکیورٹی پالیسی میں ملک کی معیشت ، فوڈ سکیورٹی، ملٹری سکیورٹی، پانی کی سکیورٹی، معیشت کی سکیورٹی، خارجہ پالیسی، آبادی میں اضافہ اور دہشت گردی کے حوالے سے نقاط شامل کیے گئے ہیں۔نیشنل سکیورٹی پالیسی میں متعلقہ وزارتیں پالیسی پر عملددرامد کرائیں گی۔ اب اس پالیسی کو وفاقی کابینہ کے اجلاس اور پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، سینیٹر شہزاد وسیم اور خالد مقبول صدیقی کے علاوہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سائرہ بانو، کامل علی آغا، سینیٹر انورالحق کاکڑ، فیصل سبزواری اور عالیہ حمزہ بھی شریک تھے۔

Back to top button