ایسا گائوں جہاں کے رہائشی گانوں کے ناموں سے پہچان رکھتے ہیں
بھارتی ریاست مگھلاوا میں ایک دلچسپ گائوں کونگ تھونگ عالمی توجہ کا مرکز بن گیا یہاں ہر بچے کا نام تو رکھا جاتا ہے لیکن اس کی ماں اسے ایک گیت یا گانے کے نام سے پکارتی ہے اور یہی معاشرے میں اس کی پہچان بن جاتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گیت الفاظ کی بجائے سیٹیوں کی صورت میں ہوتا ہے جو صدیوں پرانی روایت کا ایک حصہ ہے ، جب گاؤں میں لوگ ایک دوسرے کو پکارتے ہیں تو وادی میں سیٹیوں جیسی آوازیں گونجنے لگتی ہیں۔
عالمی ادارے اقوامِ متحدہ نے بھی اس گاؤں کو بہترین سیاحتی مقام قرار دے دیا ، کونگ تھونگ کی کل آبادی 650 سے زائد بتائی جاتی ہے۔
