اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کارابطہ،کشیدگی کم کرنےپرتبادلہ خیال

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اورعباس عراقچی کارابطہ،ایرانی وزیرخارجہ نےحالیہ صورتحال  میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کو کردار ادا  کرنے کی درخواست کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو  میں  دونوں وزرائے خارجہ  نے خطے کی تازہ صورتحال اور  پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے لبنان میں اسرائیلی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا، ایرانی وزیر خارجہ نے بیروت کے بعض علاقوں پر اسرائیلی حکومت کے ممکنہ حملے کے احکامات پر بھی تشویش ظاہر کی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے علاقائی سفارتکاری  میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا،  ایرانی وزیرخارجہ نے حالیہ صورتحال میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کو کردار ادا کرنےکی درخواست کی، ایرانی وزیرخارجہ نے جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوششوں کی حمایت جاری  رکھنے کی درخواست کی۔

دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ  اسحاق ڈار  نے پاکستان کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا، اسحاق ڈار  نے جنگ بندی کے تسلسل کو  موجودہ مفاہمتوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق  پاکستان اور ایران نے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا، دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر مشاورت جاری  رکھنے کا فیصلہ کیا۔

Back to top button