بھارت کی تسلی نہیں ہوئی توجنگ کاشوق پوراکرلے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جو پچھلی بار ہوا شاید ان کی تسلی نہیں ہوئی ، ایک بار پھر شوق پورا کر لیں انشا اللہ تسلی ہوگی۔

خواجہ آصف کامیڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ بھارت نے پچھلی بار غلطی کر کے اپنی مانگ کا سندور اجاڑا تھا اور بھارتی آج تک حالیہ جنگ میں ناکامی کی ذلت اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پراکسی جنگ لڑ رہا ہے، اس میں بھی جو حالات ہیں بھارت اپنا شوق پورا کر لے، پاک فوج بھارت کو پچھلی دفعہ سے زیادہ بری شکست دے گی۔

وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ بھارت کے ساتھ جو پچھلی بار ہوا شاید ان کی تسلی نہیں ہوئی، بھارت ایک بار پھر شوق پورا کر لیں انشا اللہ تسلی ہو گی، افغانستان میں بھارتی پراکسیز بیٹھی ہیں۔

Back to top button