ایران کےمذاکرات معطل کرنےسےفرق نہیں پڑتا،ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ ایران کے جنگ بندی پیغامات کا تبادلہ روکنے کےفیصلے سےکوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نےانٹرویو میں کہاکہ ایران نے تاحال امریکا کو جنگ بندی پیغامات کا تبادلہ روکنے سے مطلع نہیں کیا۔ اس وقت کا انتظار کریں گے جب ایران امریکا کو منظور شرائط پر ڈیل کرنے کو تیار ہوگا۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ انہیں آبنائے ہرمز بند ہونے کی صورت میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
ٹرمپ نے کہا کہ گرآپ سچ سنناچاہتے ہیں توسنیں کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم باتیں بہت کرتے ہیں، میرے خیال میں خاموشی بہتر ہوتی ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کی پیغامات معطلی کامطلب یہ ہرگز نہیں کہ امریکا پھر سےبھرپور فوجی کارروائیاں شروع کردے گا، اس کا مطلب یہ نہیں کہ امریکا جا کر ایک بار پھر ایران پر بم گرانا شروع کردے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم خاموش رہیں گے، ہم ایران کی بحری ناکا بندی جاری رکھیں گے، یہ ناکا بندی آہنی ہے۔
خیال رہے کہ ایرانی خبررساں ایجنسی تسنیم کا کہنا ہے کہ لبنان میں بڑھتے ہوئے اسرائیلی حملوں کے باعث ایرانی مذاکراتی وفد نے امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا ہے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران نے واضح کیا ہے کہ جب تک لبنان اور غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے خاتمے سے متعلق اس کے مطالبات پورے نہیں ہوتے، اس وقت تک کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔
