بیروت خالی کرنے کےحکم پرایران نے اسرائیل پرحملےکی دھمکی دیدی

اسرائیلی فوج کےلبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ کو خالی کرنے کا حکم دینے پرایران نے شمالی اسرائیل پرحملے کی دھمکی دیدی۔
اسرائیلی فوج نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ کو خالی کرنے کا حکم دے دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سرائیلی فوجی کی جانبسے کہا گیا ہے کہ اگر حزب اللہ نے اسرائیل پر میزائل حملے جاری رکھےتو جواباً ضاحیہ پرحملے کریں گے۔
دوسری جانب ایرانی مسلح افواج کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر نے شمالی اسرائیل کے رہائشیوں کے لیے انتباہ جاری کردیا۔
خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر کی جانب سے کہا گیا ہےکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو خطے میں اپنی شرانگیز کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے ضاحیہ اور بیروت پر بمباری کی دھمکیاں دے چکے ہیں اور وہاں کے شہریوں کو انخلا کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اگر ان دھمکیوں پر عمل کیا گیا تو مقبوضہ علاقوں کے شمالی حصوں اور فوجی بستیوں کے رہائشیوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ اگر وہ کسی نقصان سے بچنا چاہتے ہیں تو علاقہ چھوڑ دیں۔
