پاکستان خطے کی بڑی طاقت اور یورپی یونین کا شراکت دار ہے : کایا کالاس

 

 

 

یورپی یونین کی خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی کی سربراہ کایا کالاس کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے کی بڑی طاقت اور یورپی یونین کا شراکت دار ہے، پاکستان کو بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنے اور اپنے عوام کے دفاع کا حق حاصل ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 8 ویں سٹریٹجک مذاکرات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کایا کالاس کا کہنا تھا کہ امریکا ایران مذاکرات میں ثالثی پر پاکستان کا کردار انتہائی قابل ستائش ہے۔

کایا کالاس نے کہاکہ امریکا ایران تنازع کے باعث پوری دنیا توانائی کے شدید بحران کا شکار ہے،موجودہ عالمی حالات میں مستقل جنگ بندی اور مذاکرات کا تسلسل ناگزیر ہے۔

کایا کالاس نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنے اور اپنے عوام کے دفاع کا حق حاصل ہے،پاک بھارت کشیدگی کے سنگین نتائج برآمد ہوئے،جس سے صورت حال مزید عدم استحکام کا باعث بن سکتی تھی،یورپی یونین نے مسلسل دونوں ممالک پر تحمل اور کشیدگی میں کمی پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2026ء کا اصل ہدف پاکستان یورپی یونین تعلقات کو مزید مضبوط اور مستقبل پر مبنی بنانا ہے،پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید آگے بڑھانے کی منتظر ہوں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امریکا ایران تنازع کے دوران یورپی یونین کے تعاون کا مشکور ہوں،ہم نے سکیورٹی ایشوز اور دہشت گردی کے امور پر بھی بات کی،ہم نے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی افغانستان میں موجودگی پر بھی بات کی۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات میں مثبت پیشرفت جاری ہے،کایا کالاس کا دورہ اس کا واضح ثبوت ہے،پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت،سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے،جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت پاکستان اور یورپی یونین کا تجارتی تعاون دونوں فریقوں کےلیے فائدہ مند ہے۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ امریکا ایران تنازع میں پاکستان کی ثالثی کوششوں کو یورپی یونین کی جانب سے سراہا گیا،پاکستان خطے میں امن، سفارت کاری اور تنازعات کے پر امن حل کےلیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

ترقیاتی شعبے کےلیے وسائل میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے : احسن اقبال

واضح رہے کہ پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی یورپی یونین کی خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی کی سربراہ کایا کالاس صدر آصف علی زرداری،وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

 

Back to top button