گلگت بلتستان کے عوام کو حق حاکمیت دلانا ہمارا منشور ہے : بلاول بھٹو

 

 

 

 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا منشور گلگت بلتستان کے عوام کو ان کا حق دلوانا ہے،ہمیں گلگت بلتستان کے عوام کو حق حاکمیت دلانا ہے، جب گلگت بلتستان اور پاکستان کا الیکشن ساتھ ہوگا تو پھر صحیح معنوں میں حق حاکمیت یقینی ہوگی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شگر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ وہ شگر کے عوام کے پاس واپس آئے ہیں، کیوں کہ گلگت بلتستان کے عوام ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیتے آئے ہیں۔یہاں کے لوگوں نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا ساتھ دیا اور قائد عوام نے یہاں کے غریب،کمزور اور پسماندہ طبقے کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج بھی ہمارا مطالبہ ہے کہ گلگت بلتستان میں صاف و شفاف الیکشن ہوں، آپ کو فارم 45 ہاتھ میں لےکر واپس جانا ہے،آپ نے میرا ساتھ دینا ہے،فارم 47 کا بندوبست میں خود کروں گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشور ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ان کا حق دلوانا ہے،ہمیں گلگت بلتستان کے عوام کو حق حاکمیت دلانا ہے، جب گلگت بلتستان اور پاکستان کا الیکشن ساتھ ہوگا تو پھر صحیح معنوں میں حقِ حاکمیت یقینی ہوگی۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے الیکشن اسی وقت ہوں جب پاکستان میں جنرل الیکشن ہوں۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے عوام کو بھی اٹھارہویں آئینی ترمیم کی طرز پر اختیارات اور حقوق دلائےگی۔اگر آئینی ترمیم کی جاتی ہے تو اس میں گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔

پاکستان خطے کی بڑی طاقت اور یورپی یونین کا شراکت دار ہے : کایا کالاس

انہوں نے کہاکہ دیگر سیاسی جماعتیں ہرمعاملہ اسلام آباد سے چلانا چاہتی ہیں جب کہ پیپلزپارٹی سمجھتی ہےکہ گلگت بلتستان کے فیصلے یہاں کے عوام اور ان کےمنتخب نمائندوں کو کرنےچاہییں۔مقامی لوگوں کو وسائل اور اختیارات دیےجائیں تاکہ وہ اپنی ترقی اور مستقبل کے فیصلے خود کرسکیں۔بعض سیاسی جماعتیں مقامی وسائل کو اپنے وسائل سمجھتی ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کا مؤقف ہے کہ پہاڑ،زمین اور قدرتی وسائل مقامی عوام کی ملکیت ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایک بار پھر یہاں آپ کا ساتھ مانگنے آیا ہوں، آپ نے پیپلزپارٹی کو کبھی مایوس نہیں کیا،پچھلی بار ہمارا پُرجوش استقبال کیاگیا۔

 

Back to top button