بیرسٹر گوہر انتخابی مہم کیلئے سکردو پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر   انتخابی مہم کیلئےسکردو پہنچ گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سکردو  پہنچنے  پر  بلا روک ٹوک انتخابی مہم کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخاب محض اقتدار کے حصول کی جدوجہد نہیں بلکہ جی بی میں جمہوریت کے تعین کا فیصلہ ہے، ہم اپنی سوچ، کارکردگی اور عوامی خدمت کے جذبے کی بنیاد پر مینڈیٹ لینا چاہتے ہیں۔

چیئرمین تحریک ا نصاف بیرسٹر گوہر  نے کہا کے  پی میں پارٹی کےاندر کوئی فارورڈ بلاک نہیں، بیرون ملک موجود ارکان کے علاوہ  پارلیمانی پارٹی اجلاس میں سب موجود تھے، انہوں نے کہا تمام ایم پی ایز ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ ہیں۔

گزشتہ روز  پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 92 ارکان میں سے 25 سے زائد غیر حاضر  تھے۔

Back to top button