پنجاب ایک ہزار691ارب روپےکامقروض نکلا

پنجاب ملکی و غیرملکی اداروں کا ایک ہزار 691 ارب روپے کا مقروض ہے۔وزارت خزانہ نے اعدادوشمارجاری کردیئے۔
دستاویزات کے مطابق پنجاب کے قرضوں میں گزشتہ جون کے مقابلے میں مارچ تک تقریباً 66 ارب کی کمی آئی ہے۔

جون 2025 میں قرضوں کا حجم ایک ہزار 757 ارب روپے تھا جو کم ہو کر ایک ہزار 691 ارب روپے ہے۔ دسمبر سے مارچ کے درمیان قرضوں میں 13.2 ارب روپے کمی آئی۔
پنجاب کے ذمہ قرضوں میں 42 فیصد قرض بین الاقوامی ترقیاتی اداروں سے لیا گیا ہے، 20 فیصد ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور 18 فیصد قرضہ جات چین سے حاصل کر رکھے ہیں۔
محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت کو رواں مالی سال کے اختتام تک قرضوں میں مزید کمی کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کا مجموعی قرضہ 81 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے اور ہر شہری تقریباً 3 لاکھ 25 ہزار روپے کا مقروض ہے۔جس میں مقامی قرضے کی مالیت 55 ہزار ارب روپے سے زائد ہے جب کہ بیرونی قرضوں کا حجم 26 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے۔

Back to top button