سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

کراچی کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو 23 دسمبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا ، نیب نے سپیکر سندھ اسمبلی کو کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کیا۔

کیس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر زاہد بالادی اور ریفرنس کے تفتیشی افسر حمید اللّٰہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔آغا سراج درانی کی جانب سے شہاب سرکی ایڈووکیٹ اور عامر رضا نقوی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق عدالت عظمیٰ نے آغا سراج درانی کی ضمانت مسترد کی ، انہیں 3 دسمبر کو عدالت عظمیٰ کے باہر سے گرفتار کیا ، نیب کی جانب سے ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

عدالت عظمیٰ نے آغا سراج درانی کو نیب کے سامنے سرنڈر کرنے کی ہدایت کی ، اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے 13 اکتوبر 2021ء کو ان کی درخواست ضمانت مسترد کی جس کے بعد آغا سراج درانی ڈیڑھ ماہ تک غائب رہے تھے۔

نیب کے مطابق آغا سراج کے خلاف ایم پی اے ہاسٹل کی تعمیر میں کرپشن سے متعلق تحقیقات جاری ہیں ، سپیکر سندھ اسمبلی کیخلاف بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی تقرریوں پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق سپریم کورٹ نے آغا سراج درانی کی ضمانت مسترد کر دی گئی انہیں 3 دسمبر کو عدالت عظمیٰ کے باہر سے حراست میں لیا گیا۔

Back to top button