مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم کا اجلاس 8 ستمبر کو طلب کرلیا

مولانا فضل الرحمان نے 8 ستمبر کواسلام آباد میں پی ڈی ایم کا اہم اجلاس بلالیا۔
پی ڈی ایم اجلاس بلانے کے لیے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اہم رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت کو ہر محاذ پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا اہم اجلاس 8 ستمبر کو اسلام آباد میں بلایا جائے گا، جس میں کراچی میں ہونے والے اجلاس کی تجاویز پر غور کیا جائے گا، اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے امور پر بھی حتمی رائے لی جائے گی۔
اپوزیشن کی بڑی بیٹھک میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا، جب کہ افغانستان کی حالیہ صورتحال اور اپوزیشن کی متفقہ حکمت بھی زیر غور آئے گی۔
