’’مہنگائی کا ذمہ دار ہمارا سسٹم ہے‘‘

سینئر رہنما پی پی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی کا ذمہ داری ہمارا سسٹم ہے، سیاسی اتحاد مجبوری نہیں ہوتے ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاست کا بیانیہ خاص صورتحال اختیار کرتا ہے، سماج کے مطابق باتیں کرنا پڑتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کے ساتھ تھے، اس دوران جو زبان تھی وہ الیکشن میں نہیں ہوسکتی، آج کی صورتحال کے مطابق پیلز پارٹی اپنا بیانیہ سامنے رکھ رہی ہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ باقی ملکوں میں بھی اتحاد بنتے ہیں، ہوسکتا ہے ہمارا نقطہ نظر حالات کے تابع ہو، مہنگائی کا ذمہ دار سسٹم کو سمجھیں، ن لیگ کیلئے صفیں ہموار ہو رہی ہیں لیکن نواز شریف اور پارٹی کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔

Back to top button