’میرے کہنے پر بھی امتحانات میں نقل نہیں کی‘

اداکارہ حرا مانی نے اپنے چھوٹے بیٹے ابراہیم کو دل کھول کر داد دی اور اس کیلئے ایک پوسٹ بھی شیئر کی۔
حرا مانی نے انسٹاگرام پر چھوٹے بیٹے ابراہیم کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس کا کیپشن لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔حرا نے بیٹے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ پوسٹ تمہارے لیے ہے ابراہیم، تم نے امتحانات میں نقل نہیں کی، میرے کہنے پر بھی نہیں کی، مجھے تم پر فخر ہے’۔
اداکارہ نے لکھا کہ ‘مجھے تم پر غصہ تو آیا کہ کرلیتے نقل آن لائن امتحان میں کس کو پتا لگنا تھا لیکن تمہاری سچائی کیلئے یہ داد تو بنتی ہے’۔حرا کی پوسٹ کچھ ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر مداح ان کے بیٹے کیلئے دعائیں اور تعریفی کلمات پیش کررہے ہیں۔

Back to top button